میں بھارت کا نام روشن کروں گا: عادل رشید

   

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں جمعہ کو پیش آئے تصادم کے دوران خود سپردگی اختیار کرنے والے ایک جنگجو نے فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اب پڑھائی مکمل کر کے بھارت کا نام روشن کروں گا۔شوپیاں کے کلورہ نامی علاقے میں جمعے کو جنگجوئوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ہونے والے ایک مسلح تصادم میں چار جنگجو مارے گئے جبکہ ایک جنگجو نے خودسپردگی اختیار کی۔ خود سپردگی کرنے والے جنگجو جس کی شناخت عادل رشید بٹ ساکن اونتی پورہ پلوامہ کے بطور ہوئی ہے ، کو ایک ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے میں فوج کا شکر گذار ہوں کہ انہوں نے مجھے خودسپرد کرنے کا موقع دیا، اب میں میڈیکل کی پڑھائی پوری کروں گا اور ملک کا نام روشن کروں گا۔