میں بھی گھر جانا چاہتا ہوں ، گراونڈ فورس کو سکون سے رہنے کی اپیل

   

Ferty9 Clinic

انڈیگو پائیلٹ کا ویڈیو ، ہنگاموں کے بعد بیزارگی کا اظہار
حیدرآباد ۔ 8 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : انڈیگو کے مسافروں کی پریشانیاں ابھی ختم نہیں ہوئی ہیں ۔ پروازوں کی منسوخی کا سلسلہ پیر کو بھی جاری رہا ۔ اس تناظر میں انڈیگو کے ایک پائیلٹ کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے ۔ لوگوں نے پائلٹ کی اس ویڈیو کو ٹرینڈ کرتے ہوئے کہا کہ میں بھی گھر جانا چاہتا ہوں ۔ پردیپ کرشنن نامی پائلٹ نے یہ ویڈیو سوشیل میڈیا پر شیئر کیا ۔ انہوں نے مسافروں سے معافی بھی مانگی ۔ تاہم انہوں نے انڈیگو کے زمینی عملے سے بھی تھوڑا پر سکون رہنے کی اپیل کی ۔ مجھے افسوس ہے ۔ میں سمجھ سکتا ہوں کہ اگر آپ فلائیٹ منسوخ ہونے کی وجہ سے کسی اہم جگہ پر نہیں جاسکتے تو کیسا محسوس ہوتا ہے ۔ پائلٹ کے طور پر ہم ہر ممکن کوشش کررہے ہیں ۔ ہم بھی گھر جانا چاہتے ہیں ۔ پائلٹ نے پوسٹ کیا ۔ پچھلے کچھ دنوں سے بہت ہنگامہ ہوا ہے ۔ میرا دل پگھل جاتا ہے ۔ جب میں ان لوگوں کو اس حالت میں دیکھتا ہوں ۔ کوئمبتور جانے والی ہماری فلائٹ بھی تاخیر ہوئی ہے ۔ میں بہت سے لوگوں کے ویڈیوز بھی دیکھ رہا ہوں جو پرواز کی منسوخی اور تاخیر کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہیں ۔ تاہم جو مسافر جو ہوائی جہاز میں ہیں بہت صبر کرتے ہیں ۔ میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ انہوں نے ہمارا ساتھ دیا ہے ۔ پائلٹ نے کہا کہ ہوائی اڈوں پر انڈیگو کا عملہ مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچانے کے لیے سخت محنت کررہا ہے ۔ اس نے ان سے کچھ زیادہ دوستانہ رہنے کی اپیل کی ۔ بہت سے لوگوں نے پائلٹ کی رائے سے اتفاق کیا ۔ پیر کو کئی ہوائی اڈوں پر انڈیگو کی پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں ۔ بنگلور ہوائی اڈے پر 65 آمد اور 62 روانگی منسوخ کردی گئیں ۔ دہلی میں بھی 134 پروازیں ، چینائی میں 77 پروازیں اور حیدرآباد میں 112 پروازیں منسوخ کردی گئیں ۔۔ ش