احمد آباد ۔ /11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس قائد راہول گاندھی نے جمعہ کے دن ایک ہتک عزت مقدمہ میں اپنے بے قصور ہونے کا ادعا کیا ۔ یہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے خلاف انہیں ’’قتل کا ملزم ‘‘ قرار دینے کے تبصرہ کے خلاف احمد آباد کی عدالت میں زیردوران ہے ۔ ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹین مجسٹریٹ احمد آباد آر بی اٹالیہ نے 10 ہزار روپئے مالیتی مچلکہ پر ان کی ضمانت پر رہائی کی منظوری بھی دیدی ۔ انہوں نے اپنے بے قصور ہونے کا ادعا عدالت کے اجلاس پر کیا تھا اور ان کا بیان درج کرلیا گیا ہے ۔ عدالت نے آئندہ سماعت کی تاریخ /7 ڈسمبر مقرر کی ہے۔