“میں تمہیں مار دوں گا…”: بی جے پی لیڈر سشیل مودی کو قتل کی دھمکی والا خط موصول

   

بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ کو مغربی بنگال کے مشرقی وردھمان ضلع سے ایک دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے جس میں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ چمپا سوم (سوما) کی جانب سے سپیڈ پوسٹ سے موصول ہونے والے دھمکی آمیز خط میں انگریزی میں لکھا گیا ہے کہ ‘میں آپ کو بتا رہا ہوں کہ میں ترنمول کانگریس کا لیڈر ہوں۔ ممتا بنرجی ہندوستان کی اگلی وزیر اعظم بن سکتی ہیں۔ تم نریندر مودی اور امیت شاہ کے پالتو کتے ہو۔ ممتا بنرجی اور نتیش کمار زندہ باد۔ میں تمہیں مار دوں گا۔