’’میں تم سے پیار نہیں کرتا‘‘ شعیب اور ثانیہ کی ویڈیو وائرل فلم کے ڈائیلاگ سے سنسنی

   

لاہور: پاکستان کے آل راؤنڈر شعیب ملک اچھی کرکٹ کھیلنے کے ساتھ بہترین اداکاری بھی کر لیتے ہیں۔ سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں شعیب اور ثانیہ کو ہندوستانی گانے اور فلمی ڈائیلاگ پر لپ سنکنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں پہلے شعیب ملک کو انڈین فلم کے ڈائیلاگ ’میں تم سے پیار نہیں کرتا ‘پر لپ سنکنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے، جس کے جواب میں ثانیہ کو بھی فلمی گیت ’اس میں تیرا گھاٹا میرا کچھ نہیں جاتا‘ کی لپ سنکنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ شعیب اور ثانیہ کی جوڑی دنیائے کرکٹ کی پُرکشش جوڑیوں میں سے ہے۔ ہندوستان اور پاکستان کے اسٹار کھلاڑی ہونے کے سبب بھی یہ دونوں شہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔ شوبز اور میڈیا نے شروع سے ہی دونوں کی جوڑی کو اہمیت دی ہے۔ سابق پاکستانی ٹسٹ کرکٹر محسن خان اور رینا رائے کی بھی شادی ہوئی تھی لیکن چند برسوں بعد دونوں میں طلاق ہوگئی۔