میں جنرلوں کا میریل اسٹریپ ہوں : جیمس میاٹس

   

نیویارک ۔ 18 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے سابق وزیردفاع جیمس میاٹس نے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے آپ کو ’’دنیا کا سب سے زیادہ اہم جنرل ہونے کو اعزاز سمجھتے ہیں‘‘ جو دراصل ان کے سابق باس یعنی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب اشارہ تھا جنہوں نے جاریہ ہفتہ جیمس میاٹس کی توہین کی تھی۔ جمعرات کے روز ایک چیاریٹی ڈنر کے دوران انہوں نے وہاں موجود شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب انہوں نے (میاٹس) عظمت حاصل کرلی ہے ۔ میں دنیا کا عظیم ترین جنرل ہوں۔ صدر ٹرمپ نے ان کی (میاٹس) کی جو ’’عزت افزائی‘‘ کی ہے اس کیلئے میں ان کا شکرگزار ہوں کیونکہ موصوف میریل اسٹریپ کو بھی عظیم اداکارہ تصور کرتے ہیں لہٰذا میں اب خود کو جنرلوں کا میریل اسٹریپ سمجھنے لگا ہوں اور ایسا سوچنا اب مجھے اچھا لگتا ہے۔ اس موقع پر وہاں موجود شرکاء نے قہقہے لگائے۔ یاد رہیکہ انہوں نے الفریڈ ای اسمتھ میموریل فاؤنڈیشن ڈنر میں شرکت کی تھی۔