میں خودسپردگی اختیار نہیں کرونگاامرت پال سنگھ کا ویڈیو پیام

   

نئی دہلی : امرت پال سنگھ نے آج ایک یو ٹیوب پر ویڈیو پیام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خودسپردگی اختیار نہیں کرے گا ۔ 30 سالہ علحدگی پسند قائد امرت پال سنگھ کو پولیس گزشتہ 13 دنوں سے تلاش کررہی ہے اور وہ پولیس کو چکمہ دے کر اس کی گرفت سے ابھی تک دور ہے ۔ گزشتہ ہفتہ پنجاب اینڈ ہریانہ ہائیکورٹ نے امر پال سنگھ کی گرفتاری میں ناکامی پر پنجاب پولیس کی مذمت کی تھی ۔