بھوپال: مدھیہ پردیش میں یکم اپریل سے شراب کی دکانو ں کے احاطے بندکے سرکار کے فیصلے کے درمیان بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک ایم ایل اے کاسوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہاہے ، جس میں وہ یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں کہ وہ خود شراب کے ٹھیکیدار ہیں،ایسے میں شراب کیسے بند کرا سکتے ہیں۔سوشل میڈیا پر کل سے یہ ویڈیو وائرل ہو رہا ہے ، جس میں ایک گاؤں کی خاتون مرینا ضلع کے جوراایم ایل اے صوبیدار سنگھ رجودھاسے اپنے گاؤں کی شراب کی دکان بند کرنے کی درخواست کرتی سنائی دے رہی ہے ۔ اس پر رجودھااس سے یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں کہ وہ خود شراب کے ٹھیکیدار ہیں،تو اسے بند کیسے کرا سکتے ہیں۔ ایم ایل اے کی دلیل غیرمطمئن خواتین اس کے بعد اپنی تکلیف کا اظہار کرتے ہوئے کہتی ہے کہ کیا وہ پاگل ہے جو شراب پی کر آئے مردوں سے مار کھائے گی۔ اس کے بعد وہ یہ کہتی ہے کہ گھر میں بیٹھا کے شراب پلائی جا رہی ہے ،یہ کون سا قانون ہے ۔