میں روزآنہ ایک گولی کھارہا ہوں:ٹرمپ

   

واشنگٹن۔20 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ کہہ کر سب کو حیران کر دیا ہے کہ کورونا وائرس سے احتیاط کے پیش نظر وہ گذشتہ 10 دن سے اینٹی ملیریا دوا ہائیڈروکسی کلوروکوئین استعمال کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق امریکی حکومت کے ماہرین کہہ چکے ہیں کہ کلوروکوئین کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے موزوں نہیں ہے۔امریکی صدر کا کورونا ٹسٹ منفی ا?یا تھا اور ان پر کوئی علامات بھی ظاہر نہیں ہو رہیں لیکن انہوں نے کہا ہے کہ وہ یہ گولی احتیاط کے طور پر لے رہے ہیں۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’میں روزانہ ایک گولی کھاتا ہوں۔اْن سے پوچھا گیا کہ وہ ایسا کیوں کرتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ کیونکہ یہ اچھی ہے۔ میں نے اس کے بارے میں بہت اچھی خبریں سن رکھی ہیں۔واضح رہے کہ امریکی صدر نے کلوروکوئین کو کورونا وائرس کے علاج کے لیے موثر قرار دیا تھا لیکن ماہرین اور ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ یہ دوا کورونا وائرس پر کام نہیں کرتی اوریہ محفوظ نہیں ہے۔