ممبئی۔23؍اگست ( ایجنسیز )معروف اداکار رضا مراد نے ممبئی کے امبولی پولیس اسٹیشن میںشکایت درج کرائی کہ سوشل میڈیا پر ایک جھوٹی پوسٹ وائرل ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیاکہ ان کا انتقال ہوگیا ہے۔ اداکار نے انکشاف کیا کہ جھوٹی خبروں نے ان کے خاندان، دوستوں اور مداحوں میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا۔رضا مراد نے بتا یا کہ وہ افواہوں کی بار بار وضاحت کرنے سے تھک گئے۔لوگوں کو بتاتے ہوئے میرا گلا، زبان اور ہونٹ خشک ہو گئے ہیں کہ میں زندہ ہوں۔ ان افواہوں نے انہیں بہت پریشان کیا اور وہ بار بار یہ واضح کرنے پر مجبور ہوئے کہ وہ زندہ ہیں۔ اس پوسٹ میں ان کا یوم پیدائش اور موت کی جعلی تاریخ بھی بتائی گئی ہے۔ یہ بہت سنگین معاملہ ہے۔رضا مراد 1970 کی دہائی سے ہندی، بھوجپوری اور مختلف علاقائی زبانوں میں 250 سے زائد فلموں میں اپنی شاندار اداکاری اوراپنی بھاری آواز کیلئے جانے جاتے ہیں۔