لکھنؤ : یوپی کا ایک لاپتہ آدمی دو دن بعد اپنے گھر واپس ہوگیا۔ گھر کے دو افراد نے ایک نعش کی اُس کی نعش کی حیثیت سے شناخت کرتے ہوئے نذر آتش کردیا تھا۔ پولیس کے بموجب مبینہ طور پر یہ شخص اپنی بیوی کے ساتھ تکرار کے بعد فرار ہوگیا تھا۔ اُس نے گھر واپس ہونے کے بعد اپنے زندہ ہونے کا اعلان کیا۔