بھینڈ (مدھیہ پردیش) /24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے ضلع بھینڈ میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی برانچ نے ایک ہی نمبر پر دو افراد کے نام سے دو اکاؤنٹ کھول دیئے ۔ ان میں سے ایک نے کہا کہ مودی نے جی 15 لاکھ بھیجے ہیں اور میرے اکاؤنٹ میں رقم جمع کروائے ہیں ۔ اپنے اکاؤنٹ میں بڑی رقم دیکھ کر وہ خوش ہوگیا اور رقم نکالنے لگا ۔ اس بات کا اُس وقت پتہ چلا جب دوسرے شخص کو یہ معلوم ہوا کہ اس کے اکاؤنٹ سے 89 ہزار روپئے کسی نے نکال لئے ہیں ۔ اس نے بینک والوں سے شکایت کی تو آر بی آئی کی غلطی کا انکشاف ہوا ۔