٭ پوجا بھٹ نے کہا ہے کہ وہ سی اے اے اور این آر سی کی حمایت نہیں کرتی ہیںکیونکہ اس سے ان کاگھر تقسیم ہوتا ہے ۔ سی اے اے اور این آر سی کے خلاف جاری احتجاجوں کے تعلق سے پوجا نے کہا کہ اظہار ناراضگی اور اختلاف رائے حب الوطنی کی عظیم شکلیں ہیں ۔ جب تک ہماری بات سنی نہ جائے ہم نہیں رکیں گے ۔ ہماری خاموشی ہم کو نہیں بچائے گی اور نہ حکومت کی خاموشی کام آئے گی ۔میں ہمارے لیڈروں کو احتجاجیوں کی بات سننے پر زور دیتی ہوں ۔