میں شاہد آفریدی اور سعید انور کی اوپننگ کیخلاف تھا:عامر سہیل

   

Ferty9 Clinic

لاہور ۔ پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان عامر سہیل اپنے دوٹوک انداز کے باعث معروف ہیں اور اس صاف گوئی کے باعث ماضی میں کئی تنازعات بھی کھڑے کر چکے ہیں۔ حال ہی میں ان کا ایک اور بیان سامنے آیا ہے جس پر سوشل میڈیا اور دیگر حلقوں میں کافی بات ہو رہی ہے، یوٹیوب پر ایک ویڈیو میں انہوں نے 1999ء کے عالمی کپ میں پاکستان کی ناکامی کی وجوہات بتاتے ہوئے شاہد آفریدی کے متعلق بھی گفتگو کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اس ورلڈ کپ میں شاہد آفریدی کو شامل کرنے اور سعید انور کے ساتھ انہیں اوپننگ کے لیے بھیجنے کے خلاف تھے۔ عامر سہیل نے کہا کہ برطانوی گراؤنڈز پر شاہد آفریدی اوپننگ کے لیے مناسب انتخاب نہیں تھے کیونکہ ان کا کھیلنے کا انداز یہاں کام نہیں کر سکتا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ بیٹنگ کے آغاز کے لیے محمد یوسف کو بھیجنے کے حق میں تھے تاکہ وہ نئی گیند کے خطرے کو ٹال سکیں۔