کاماریڈی کی ترقی کیلئے 27 کروڑ روپئے کی منظوری، بی جے پی نے حلقہ کیلئے عملی طور پر کچھ نہیں کیا
کاماریڈی :7؍ ڈسمبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)حکومتی مشیر محمد علی شبیر نے کاماریڈی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ کاماریڈی حلقہ کی ترقی کے لیے 27 کروڑ روپے منظور کیے گئے ہیں ۔چیف منسٹر مسٹر اے ریونت ریڈی سے خصوصی طور پر نمائندگی کرتے ہوئے ان روپیوں کو منظور کروایا گیا ہے ۔کاماریڈی میں اندرا گاندھی اسٹیڈیم کی جدید تعمیری کاموں لیے 8 کروڑروپئے منظورکئے گئے ۔ شہری ترقی کے لیے TUFIDC کے فنڈ سے 12 کروڑ اور خاص طورسے TUFIDC فنڈ سے 3.5 کروڑ روپئے منظور کئے گئے ہیں۔ دیہی ترقیاتی کاموں کے لیے 4.50 کروڑسے سی سی سڑکوں کے لیے MGNREGS فنڈز منظور کئے گئے ہے۔ محمد علی شبیر نے کہا کہ میں لفظی طور پر باتیں نہیں کرتا ہوں بلکہ عملی طور پر کام کرتا ہوں اور اسی وجہ سے کاماریڈی کی ترقی کے لیے چیف منسٹر سے خصوصی طور پر نمائندگی کرتے ہوئے فنڈس حاصل کئے گئے ہیں۔ اقتدار میں آنے کے ایک سال کے اندر ریاستی حکومت کی جانب 55 ہزار ملازمتیں فراہم کی گئی ہے مزید 50,000 ملازمتیں فراہم کرنے کیلئے اقدامات کے جا رہے ہیں۔ بی جے پی قائدین لفظی باتیں کرتے ہیں لیکن عملی طور پرترقی نہیں کرتے ہیں ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سالانہ 2 کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا کیا ہوا؟ملک کو لوٹ کر فرار ہونے والے کتنے مفروروں کو ملک واپس لانے میں کیوں ناکام ہوئے ہیں اور اڈانی اور امبانیوں کو روپیہ تقسیم کر رہے ہیں اور اس بارے میں کیوں خاموش تماشائی ہے ۔محمد علی شبیر نے کہا کہ کالا دھن ابھی تک کیوں واپس نہیں لایا گیا ۔ بی آر ایس حکومت نے ریاست کو قرضوں کے بوجھ میں ڈھکیل دیا جس کی وجہ سے حکومت کو ہر ماہانہ سود ادا کرنا پڑ رہا ہے اور اٹھ لاکھ کروڑ روپے کا قرض 10سال میں کیا گیا۔ محمد علی شبیر نے بی آرایس پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 10 سالوں میں کتنے کسانوں کے قرض معاف کئے گئے اس کی وضاحت کرنے کا مطالبہ کیا ۔کانگریس اقتدار میں آنے کے بعد 21 ہزار کروڑ روپے کسانوں کا قرض معاف کیا گیا ۔ سنکرانتی تہوار سے رعیتو بھروسہ بھی فراہم کیا جائے گا۔ حکومت نے ہر حلقہ کے لیے 3500 اندراماں مکانات کی منظوری عمل میں لائی گئی ہے اور ریاست کے 25 لاکھ غریب عوام کو گھر فراہم کیا جا رہا ہے اس کے لیے 12,500 کروڑ کے فنڈز جاری کیا گیا ہے۔ اس کے لئے ایک خصوصی ایپ جاری کئے گئے ہیں اور ہر ایک کو اس ایپ کے ذریعے درخواست گزاری کرنا ہوگا۔ کانگریس حکومت غریبوں کی حکومت ہے انہوں نے کہا کہ تمام چھ ضمانتوں پر عمل آوری کی جارہی ہے الیکشن میں جو وعدہ کیا گیا تھا اس سے زیادہ عمل کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر ضلع کانگریس صدر مسٹر کے سرینواس رائو، صدر نشین بلدیہ اندو پریا اور دیگر موجود تھے۔