حیدرآباد30 اگسٹ(سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے سپریم کورٹ کی جانب سے ریمارکس پر کہا کہ وہ عدالت کا مکمل احترام کرتے ہیں اور انہوں نے جو کہا اس کے غلط معنی و مطلب نکالا گیا ہے۔ چیف منسٹر نے ایم ایل سی کے کویتا کو سپریم کورٹ سے ضمانت پر ان کے تبصرہ کو غلط انداز میں پیش کرنے کا ادعا کیا اور کہا کہ بعض میڈیا اداروں کی جانب سے ان کے تبصرہ کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے جبکہ ان کے تبصرہ کا انداز وہ نہیں تھا اور نہ ہی انہوں نے عدلیہ کی آزادی پر کوئی سوال اٹھایا ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ عدلیہ کی آزادی اور اس کے فیصلوں کا احترام کر تے ہیں۔چیف منسٹر نے کہا کہ وہ دستور کا احترام کرتے ہیں اور انہیں عدلیہ کی آزادی و انصاف پر مکمل اعتماد ہے۔ انہوں نے اپنے تبصرہ پر شائع خبروں پر یہ بیان جاری کیا ۔3