میں قانون کا دروازہ کھٹکھٹاؤں گا، معطل ابواعظمی کا ردعمل

   

ممبئی :  مہاراشٹرا اسمبلی میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے ایم ایل اے ابو اعظمی کو مغل بادشاہ اورنگ زیب پر بیان دینے کے باعث پورے اجلاس کیلئے معطل کر دیا گیا۔ آج اسمبلی کی کارروائی شروع ہوتے ہی پارلیمانی امور کے وزیر چندرکانت پاٹل نے ان کی معطلی کی تجویز پیش کی، جسے منظور کر لیا گیا۔ بی جے پی ایم ایل اے سدھیر منگنٹیوار نے اس فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ابو اعظمی کو محض ایک اجلاس کیلئے نہیں بلکہ مکمل طور پر ایم ایل اے کے عہدے سے برطرف کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چھترپتی شیواجی مہاراج ہمارے لیے انتہائی محترم ہیں اور جو بھی ان کی توہین کرے گا، اسے آسانی سے معاف نہیں کیا جائے گا۔اسمبلی سے معطل ہونے کے بعد ابو اعظمی نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا عندیہ دیا۔ انہوں نے کہا:"میں قانون کا دروازہ کھٹکھٹاؤں گا، وہ مجھے اس طرح کیسے ہٹا سکتے ہیں؟ یہ رمضان کا مہینہ ہے، میں روزے سے ہوں اور میری صحت بھی ٹھیک نہیں ہے۔ میں جلد ہی قانونی مشورہ لوں گا اور انصاف کیلئے جدوجہد کروں گا۔