بی جے پی کے جن قائدین پر الزام لگائے جارہے ہیں ان کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے
نئی دہلی : کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومتیں منظم طریقے سے کسانوں پر حملے کر رہی ہیں اور وہ زمینی حقائق کو سمجھنے کے لیے لکھیم پور جا رہے ہیں کہ انہیں اتر پردیش کے کھیری لکھیم پور میں کیوں کچلا گیا۔ .بدھ کو یہاں ایک خصوصی پریس کانفرنس میں مسٹر گاندھی نے کہا کہ وہ چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی کے ساتھ لکھنؤ اور وہاں سے لکھیم پور جا رہے ہیں۔ اس سفر کے حوالے سے انہوں نے انتظامیہ کو خط لکھا ہے اور کہا ہے کہ تین لوگ لکھیم پور جا رہے ہیں اور دفعہ 144 کے تحت تین افراد کو جانے کی اجازت ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے ملک میں جمہوریت ختم کر دی ہے اور وہ حکومت کو آمرانہ انداز میں چلا ر ہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے اپوزیشن لیڈروں کو لکھیم پور کھیری جانے کی اجازت دی جا رہی ہے ، لیکن کانگریس لیڈروں کو روکا جا رہا ہے ۔ جمہوریت میں ایسا نہیں ہوتا۔ اپوزیشن کو بھی عوام کی آواز سننی پڑتی ہے ، اس کی اپوزیشن کو مکمل اجازت ہوتی ہے ۔کانگریس لیڈر نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت عام لوگوں کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے ۔ یہ حکومت کسانوں کو کچل رہی ہے اور اپوزیشن کی آواز کو دبا رہی ہے ۔ حکومت چاہتی ہے کہ لکھیم پور میں جو کچھ ہوا ہے ، اس معاملے کو نہ اٹھایا جائے اور عوام کی آواز کو دبایا جائے ۔گاندھی نے کہا کہ ایک سوچی سمجھی حکمت عملی کے تحت کسانوں کو جیپ کے نیچے کچلا جا رہا ہے اور وزیر مملکت برائے داخلہ اور ان کے بیٹے پر اس واقعہ کے الزام لگ رہے ہیں لیکن بی جے پی حکومت خاموش ہے ،ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کل لکھنؤ کے دورے پر تھے اور دو دن پہلے لکھیم پور میں ایک بھیانک واقعہ پیش آیا لیکن مسٹر مودی لکھنؤ سے واپس آئے اور لکھیم پور نہیں گئے ۔ بی جے پی کے جن لیڈروں پر الزام لگائے جارہے ہیں ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے ، حکومت مجرموں کو تحفظ دینے کے لیے طاقت کا غلط استعمال کر رہی ہے ۔کانگریس لیڈر نے کہا کہ اپوزیشن کا کام حکومت پر دباؤ ڈالنا ہے تاکہ حکومت تیزی سے کام کر کے مجرموں کو سزا دے ، لیکن بی جے پی مجرموں کو بچانے اور عوام کی آواز دباکر وزیر کے بیٹے کو بچانا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیر کے بیٹے کو لکھیم پور میں ہونے والے جرم پر نہیں چھوڑیں گے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام ، کسانوں اور تاجروں کو لوٹ رہی ہے اور کسانوں کو کچل رہی ہے اوروہ چاہتی ہے کہ یہ مسئلہ نہ اٹھایا جائے لیکن کانگریس یہ مسئلہ اٹھائے گی اور وزیر کے بیٹے کو اس کے جرم کی سزا دلائے گی۔
میڈیا اپنی ذمہ داری ادا
نہیں کر رہا ہے :راہول
نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے میڈیا کو کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئے کہا ہیکہ وہ اپنی ذمہ داری ادا نہیں کررہا ہے اور جب کانگریس لکھیم پور جیسے ایشوز اٹھاتی ہے تو اس پر سیاست کرنے کا الزام لگایا جاتا ہے ۔ چہارشنبہ کو لکھیم پور روانگی سے قبل یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں گاندھی نے کہا کہ میڈیا کی ذمہ داری ہیکہ وہ اس مسئلہ کو اٹھائے لیکن جب ان کی پارٹی سوالات پوچھتی ہے تو میڈیا اس پر سیاست کرنے کا الزام لگاتا ہے ۔کانگریس لیڈر نے کہاکہ سچ بتاؤں تو یہ آپ کا کام ہے۔
، آپ لوگ تو کرتے نہیں ہیں ، یہ آپ کی ذمہ داری ہے ، یہ آپ کرتے نہیں ہیں الٹا سوال کرتے ہیں کی سیاسیت کی جارہی ہے ۔ اس کو مسئلہ کو اٹھانا آپ کی بھی ذمہ داری ہے ، آپ خود بھول گئے اور پھر آپ ہمیں بتاتے ہیں۔
انہوں نے کہا ‘‘ہم لکھیم پور جا رہے ہیں۔ لکھیم پور کھیری میں دفعہ 144 نافذ ہے اور یہ صرف پانچ افراد کو روکتا ہے ، ہم میں سے تین جا رہے ہیں۔ ہم نے اتر پردیش حکومت کو خط لکھا ہے ۔ اپوزیشن کا کام دباؤ بنانا ہے تاکہ قصورواروں کیخلاف کارروائی کی جائے