میں لہسن اور پیاز نہیں کھاتی: وزیرفینانس نرملا سیتا رمن

,

   

نئی دہلی: ملک میں پیاز کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے جس نے عام آدمی کی کمر توڑ کررکھ دیا ہے۔

وزیر فینانس نرملا سیتا رمن پارلیمنٹ میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پیاز کی قیمت میں اضافہ کی وجہ سے میری زندگی پر کوئی خاص اثر نہیں پڑا کیونکہ میری فیملی پیاز اور لہسن کا استعمال بہت کم کرتی ہے۔“ ان کے اس بیان کے بعدسوشل میڈیا پر نرملا پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔