اندور۔8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ٹیم کے فاسٹ بولر شردل ٹھاکر نے پہلے مقابلے میں سری لنکا کے خلاف شاندار کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ چند برسوں کے برعکس اب وہ ٹی20 کے بہتر بولر بن گئے ہیں ۔ شردل نے سری لنکا کے خلاف شاندار بولنگ کرتے ہوئے مقررہ 4 اوورس میں 23 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔یاد رہے کہ دوسرے ٹی 20 میچ میں ہندوستانی ٹیم نے سری لنکا کو7 وکٹ سے شکست دی۔ 143 رنوں کے ہدف کا تعاقب میں ٹیم نے 17.3 اوورمیں تین وکٹ کے نقصان پرہدف حاصل کر لیا۔ لوکیش راہول نے45، شکھردھون نے 32 اورشریاس ایرنے 34 رنوں کی اننگز کھیلی۔ کپتان ویراٹ کوہلی 17 گیندوں میں 30 رنز بناکرناٹ آؤٹ رہے۔ کوہلی نے چھکا لگا کر میچ ختم کیا۔اس سے قبل کپتان کوہلی نے ٹاس جیت کرسری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ سری لنکا نے 20 اوورمیں 9 وکٹ پر142 رنز بنائے۔ ہندوستان کے لئے شردل ٹھاکر نے سب سے زیادہ تین وکٹ لئے۔ کلدیپ یادو اورسینی نے فی کس 2 وکٹس اپنے نام کئے۔
