میں مسلمان نہیں ہوں ، پھر بھی نشانہ بنی

,

   

٭ دہلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ میں شب پیش آئے افسوسناک اور قابل مذمت واقعات میں پولیس کے ظالمانہ رول کا ایک اور ثبوت ملا ہے ۔ ایک طالبہ لائیو نیوز ٹیلی کاسٹ کے دوران اُس روز کی بپتا سناتے ہوئے رو پڑی ۔ اُس نے کہاکہ وہ مسلمان نہیں ہے لیکن پھر بھی اُسے پولیس نے نشانہ بنایا ۔ ایسا کیوں ہوا ؟ پولیس اپنی جابرانہ کارروائی میں مذہب کی شناخت یا مختلف طبقات کی تخصیص کے بغیر آگے بڑھ رہی ہے۔ وہ کیا کرنا چاہ رہے ہیں ، شاید خود اُنھیں سمجھ نہیں آرہا ۔ ہماری فیملی دہلی کو اسٹوڈنٹس کیلئے محفوظ مقام سمجھ کر یہاں آئی لیکن بڑا تلخ تجربہ ہورہا ہے۔