میں ملک بھر کے عوام کی بہن ہوں:ممتا بنرجی

   

کولکاتا : وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج واضح کیا کہ وہ دیدی نمبر ون نہیں ہیں بلکہ ریاست اورملک بھر کے عوام کی بہن ہیں ۔ریاستی وزیر اور گلو کار اندرنیل سین نے مغربی مدنی پور کے پروگرام میں عوامی فورم سے خطاب کے دوران کہا کہ ممتا بنرجی ملک کی دیدی نمبر ون ہیں ۔ممتا بنرجی گزشتہ دنوں ایک پرائیوٹ ٹیلی ویژن چینل کے ریئلٹی شو دیدی نمبر ون کے خصوصی ایپی سوڈ میں مہمان خصوصی کے طور پر نظر آئیں۔ یہ گزشتہ اتوار کو اس چینل پر نشر ہوا تھا۔