میں منشیات ٹسٹ کرانے تیار ہوں، کیا راہول گاندھی تیار ہیں

   

جدوجہد حیدرآباد کی تحریک کو بی جے پی پر مذہبی رنگ دینے کا الزام۔ کے ٹی راما راؤ

حیدرآباد ۔ 18 ستمبر (سیاست نیوز) ٹی آر ایس ورکنگ صدر کے ٹی آر نے تلنگانہ پردیش کانگریس صدر اے ریونت ریڈی کی جانب سے انہیں ڈرگس کا ایمبسیڈر قرار دینے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام ڈرگس انلائسیس ٹسٹ کرانے تیار ہیں۔ راہول گاندھی کو بھی ٹسٹ کا چیلنج کیا۔ میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے کے ٹی آر نے ان پر منشیات کے استعمال کے الزامات پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا منشیات کی دنیا سے دور دور تک تعلق نہیں ہے۔ کسی ایک پاگل نے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کو مکتوب روانہ کیا ہے۔ ریاستی وزیر نے قومی پارٹی قائدین پر نچلی سیاست کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ یہ قومی جماعتوں کے قائدین تلنگانہ عوام کو کیا چاہئے اس سے واقف نہیں ہیں۔ تلنگانہ عوام پر اپنی مرضی مسلط کرنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ حکمران ٹی آر ایس صرف ریاست کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود پر توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس کوئی کام نہیں ہے۔ ایک پدیاترا کررہے ہیں تو دوسرے اپنے وجود کو منوانے سرگرمیاں دکھارہے ہیں۔ کے ٹی آر نے کہا کہ جدوجہد آزادی میں بی جے پی اور جن سنگھ کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ بی جے پی کے قائدین تاریخ کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں ٹی آر ایس ووٹ بنک کو نقصان پہنچانے کیلئے کئی نئی سیاسی جماعتیں وجود میںآرہی ہیں جو مستقبل میں کسی ایک قومی جماعت سے اتحاد کریں گی۔ آر ایس پروین کمار اور شرمیلا کو بھی کے ٹی آر نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ N