اوسلو۔نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی کی ناروے کے نومنتخب وزیراعظم جونس گاہر اسٹورے کو دی گئی نیک خواہشات اور مبارکبادی پیغام کے جواب میں انہوں نے مسٹر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل (یو این ایس سی) میں نورڈک۔ہندستان سربراہی کانفرنس، آب و ہوا کی تبدیلی دیگر امور پر ہندستان کے ساتھ مل کرکام کرنے کے خواہشمند ہیں۔خیال رہے کہ سنیچر کو مودی نے حکومت کی ذمہ داری سنبھالنے پر وزیراعظم جونس گاہر اسٹورے کو مبارکباد دی تھی اور کہا تھا کہ وہ ہندستان۔ناروے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے وہ انکے ساتھ کام کرنے خواہش مند ہیں۔