حیدرآباد۔/12 مئی، ( سیاست نیوز) وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی اور ٹی آر ایس کے کارگذار صدر کے ٹی راما راؤ نے ٹوئیٹر پر ان کی صحت سے متعلق معلومات حاصل کرنے والوں کو اطلاع دی ہے کہ وہ پوری طرح صحت مند ہیں اور کسی کو تشویش میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل سے ان کی صحت کی فکر کرنے والے تمام افراد کا وہ شکریہ ادا کرتے ہیں۔ مجھے کوئی عارضہ نہیں ہے اور میں مکمل صحت مند ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ کل سرسلہ کے دورہ کے موقع پر انہیں اچانک الرجک کولڈ کا سامنا کرنا پڑا جس کی گزشتہ کئی برسوں سے انہیں اس کی شکایت ہے۔اس کے باوجود میں نے اچانک اپنا دورہ منسوخ نہ کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ کسی کودشواری نہ ہو۔