میں ناتجربہ کار کپتان ہوں

   

مانچسٹر۔ اولڈ ٹریفورڈ میں ہندوستان سے ونڈے سیریز کے فیصلہ کن میچ میں شکست کے بعد، انگلینڈ کے سفید گیند کے کپتان جوس بٹلر نے کپتان کے طور پر تجربہ بڑھانے کے لیے وقت کا مطالبہ کیا ہے۔ 259 کے دفاع میں انگلینڈ نے ہندوستان کو 16.2 اوورز میں 72-4 پر سمیٹ دیا لیکن رشبھ پنت (125 ناٹ آؤٹ) اور ہاردک پانڈیا (71) نے پانچویں وکٹ کے لیے 133 رنز کی اہم شراکت داری کرکے ہندوستان کو سیریز 2-1 سے جیتنے میں رہنمائی کی۔ بٹلر جو80 گیندوں پر60 کے ساتھ 259 کے مجموعی اسکور میں انگلینڈ کے سب سے زیادہ اسکورر تھے، پنت کو معین علی کی گیند پر 18 کے اسکور پر اسٹمپ کر سکتے تھے لیکن یہ موقع گنوا دیا گیا اور پنت نے 16 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے انہیں اپنی پہلی ون ڈے سنچری بنائی ۔ ہم نے ابھی تک (موسم گرما میں) اپنی بہترین بیٹنگ نہیں کی ہے۔ ہمیں زیادہ دیر تک بہتر کھیلنا ہے۔ میں نے آج ایک موقع گنوا دیا لیکن مجھے نہیں لگتا کہ اس کا کپتانی سے کوئی تعلق ہے۔ میں ایک تجربہ کار کرکٹرہوں لیکن میں ایک نوجوان کپتان ہوں، اس لیے مجھے لگتا ہے کہ اس کے بارے میں زیادہ فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ میرے پاس سیکھنے کے لیے بہت کچھ ہے، مجھے ایسا کرنے کے لیے وقت اور تجربے کی ضرورت ہے۔ بٹلر نے میچ کے بعد کہا ۔بٹلر نے انگلینڈ کی جانب سے پنت اور پانڈیا کو پویلین واپس بھیجنے کے مواقع گنوائے جانے پر مزید افسوس کا اظہارکیا اورکنٹرولڈ انداز میں ہندوستان کی جیت پر مہر ثبت کرنے کا سہرا ان دونوںکو دیا۔ اگرآپ حریف ٹیم کے اچھے کھلاڑیوںکو موقع دیتے ہیں تو وہ شاید آپ کو نقصان پہنچائیں گے۔ ہمارے پاس شاید آدھا موقع تھا، شاید، ہاردک پانڈیا کے ساتھ بھی فائن لیگ پر اوراگر ہم نے ان مواقع کو لے لیا تو شاید ہماری کافی اچھی گرفت ہوتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر انگلینڈ ان مواقع سے فائدہ اٹھاتا تو صورت حال کچھ مختلف ہوتی
ہندوستان کا تیسرا مقام
مزید مستحکم
مانچسٹر۔ ہندوستان کی انگلینڈ کے خلاف سیریز جیتنے سے روہت شرما کی قیادت والی ٹیم آئی سی سی کی تازہ ترین مردوں کی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں پاکستان سے آگے تیسرے مقام پر پہنچ گئی ہے۔ ہندوستان 109 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ اب پاکستان (106) سے تین مقامات آگے ہے، جبکہ نیوزی لینڈ 128 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ نمبر1 پر برقرار ہے۔ تین میچوں کی ونڈے سیریز ہارنے کے باوجود جوس بٹلر کی زیر قیادت انگلینڈ 121 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ وکٹ کیپر رشبھ پنت کی پہلی ونڈے انٹرنیشنل سنچری نے ہندوستان کو اتوار کے روز انگلینڈ کے خلاف سیریز 2-1 سے جیتنے میں مدد کی اور اس عمل میں وہ تیسرے نمبر پر برقرار رہنے کو یقینی بنا دیا۔یہ صورتحال آنے والے ہفتوں میں بدل سکتی ہے، چھٹے نمبر پر موجود جنوبی افریقہ اس وقت پاکستان سے صرف سات ریٹنگ پوائنٹس پیچھے ہے اور اگر وہ انگلینڈ کے خلاف اپنی آنے والی تین میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کرسکتا ہے تو اس کے پاس چوتھے نمبر پر آنے کا موقع ہے۔ہندوستان کی اس ماہ کے آخر میں ویسٹ انڈیزکے خلاف تین میچوں کی سیریز ہے اور وہ کیریبین میں اچھی کارکردگی سے پاکستان، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی طرح پر مزید دباؤ ڈال سکتا ہے۔ پاکستان اس وقت سری لنکا کے خلاف ٹسٹ کے میدان میں اس کا مقابلہ کر رہا ہے، بابر اعظم کی ٹیم کے لیے اگلا 50 اوور کی سیریز اگست میں ہالینڈ میں کھیلا جائے گا۔