پارلیمنٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریروں کا مذاق اڑاتے ہوئے، کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے جمعرات کو کہا کہ پی ایم مودی نے “اپنا سارا وقت کانگریس کے لیے وقف کیا ہے”۔ اتراکھنڈ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نریندر مودی سے نہیں ڈرتا، میں ان کے تکبر پر ہنستا ہوں۔راہل گاندھی نے ہریدوار ضلع کے منگلور میں کہا کہ پی ایم مودی نے پارلیمنٹ میں اپنی تقریروں میں “اپنا سارا وقت کانگریس کے لیے وقف کیا”، لیکن چین پر میرے سوالوں کا جواب نہیں دیا۔ بعد میں اپنے انٹرویو میں راہل گاندھی نے کہا، “انہوں نے کہا ‘راہل نہیں سنتا’، کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کا کیا مطلب ہے؟ اس کا مطلب ہے کہ ای ڈی اور سی بی آئی کا دباؤ بھی راہل پر کام نہیں کرتا ہے۔”