ممبئی:بالی ووڈ کے مشہور گلوکار لکی علی نے سوشیل میڈیا پر کورونا سے ان کی موت کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ نہ وہ فوت ہوئے ہیں اور نہ ہی مہلک انفکیشن سے متاثر ہوئے ہیں۔ اپنے انسٹا گرام پیام میں انہوں نے کہا کہ ان افواہوں سے متعلق انہیں اطلاع دی جارہی ہے لیکن وہ زندہ ہیں اور گھر پر آرام سے ہیں۔ انہوں نے دوسروں سے متعلق کہا ہے کہ وہ بھی محفوظ ہوں گے۔ لکی علی نے دعا کی کہ تباہ کن اس دور میں اللہ سب کی حفاظت کرے۔