میں نے استعفیٰ کی پیشکش کی تھی: کمل ناتھ

   

بھوپال ۔28 جون (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے چیف منسٹر کمل ناتھ نے کہا کہ انہوں نے لوک سبھا انتخابات کے فوری بعد ریاستی پردیش کانگریس صدر کی حیثیت سے استعفیٰ کی پیشکش کی تھی۔ لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کی ناکامی کے بعد وہ مستعفی ہونا چاہتے تھے۔ ان کے یہ ریمارکس صدر کانگریس راہول گاندھی کی جانب سے پارٹی قائدین کے تعلق سے ظاہر کردہ مایوسی سے سامنے آئے ہیں۔ کمل ناتھ نے کہا کہ راہول گاندھی نے گزشتہ ماہ پارٹی صدارت کے استعفیٰ کا فیصلہ کیا تھا اس کے فوری بعد ہی میں نے بھی اپنی ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے استعفیٰ کی پیشکش کی تھی۔