بھوپال: مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے مدھیہ پردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات لڑنے سے انکار نہیں کیا ہے اور اس سلسلے میں کچھ میڈیا میں آ رہی خبریں پوری طرح سے فرضی ہیں۔نئی دہلی میں واقع سندھیا کے دفتر کی طرف سے دی گئی اطلاع کے مطابق کچھ میڈیا تنظیموں کی طرف سے پھیلائی گئی یہ خبر کہ سندھیا نے کل بھوپال میں پارٹی کور کمیٹی کی میٹنگ میں خود اسمبلی انتخابات لڑنے سے انکار کر دیا ہے مکمل طور پر بے بنیاد اور فرضی ہے ۔آج کچھ میڈیا میں ایسی خبریں آئی تھیں کہ سندھیا نے آئندہ اسمبلی انتخابات لڑنے سے انکار کر دیا ہے ۔ سندھیا کے دفتر سے اسی بارے میں اس سلسلے میں رد عمل سامنے آیاہے ۔مدھیہ پردیش میں آنے والے اسمبلی انتخابات کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی نے اب تک سات لوک سبھا ممبران اسمبلی کو اپنے امیدواروں کے طور پر اعلان کیا ہے ۔ ان میں تین مرکزی وزراء نریندر سنگھ تومر، فگن سنگھ کلستے اور پرہلاد پٹیل کے نام شامل ہیں۔ ایسے میں ریاست میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ ریاست میں باقی ماندہ ممبران اسمبلی کو بھی امیدوار بنایا جائے گا۔