میں نے آرین کی کوئی مدد نہیں کی اننیا کا بیان، پھر پوچھ تاچھ ہوگی

   

نئی دہلی : اداکارہ اننیا پانڈے نے آرین خان کو ڈرگس استعمال کرنے یا اُن کے حصول میں کسی بھی قسم کی مدد کی تردید کی ہے۔ اننیا سے نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے 2 روز پوچھ تاچھ کی ہے۔ 22 سالہ بالی ووڈ اسٹار کو آرین کے فون سے دستیاب 2 سال پرانی واٹس ایپ چیاٹس کی اساس پر پوچھ تاچھ کے لئے گزشتہ روز طلب کیا گیا تھا۔ آج دوبارہ این سی بی آفس میں پوچھ تاچھ کی گئی۔ بتایا گیا کہ اننیا سے پیر کو بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔ سوپر اسٹار شاہ رُخ خان کے بیٹے آرین کو کروز شپ پارٹی پر 2 اکٹوبر کو ڈرگس دھاوے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا اور 8 اکٹوبر سے وہ جیل میں بند ہے۔ اننیا سے اے سی بی آفیسر سمیر وانکھڈے نے پوچھ تاچھ کی ہے۔ وہ اس کیس کی تحقیقات کے ذمہ دار ہیں۔ ذرائع نے کہاکہ اننیا کے آج کے جوابات اطمینان بخش نہیں ہیں۔