واشنگٹن، 20 نومبر (اسپوتنک) امریکہ کی قومی سلامتی کونسل ( این ایس سی ) کے سابق افسر ٹم موریسن نے مواخذے کی سماعت کے دوران کہا کہ انہوں نے بغیر کسی دباؤ کے اپنی مرضی سے استعفی دیا ہے ۔ مسٹر موریسن نے منگل کو امریکی ہاؤس انٹیلی جنس کمیٹی کو بتایا کہ میں نے این ایس سی کو پوری طرح سے اپنی مرضی سے چھوڑا ہے اور مجھ پر استعفی دینے کے لیے کوئی دباؤ نہیں تھا۔ مسٹر موریسن روس اور یورپ کے این ایس سی کے سینئر ڈائریکٹر اور یوکرین کے تعلق سے امریکی پالیسی کی تشکیل والے افسر تھے ۔واضح ر ہے کہ ستمبر میں ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹ کی ایک شکایت کے بعد ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی جانچ شروع کی گئی ۔ دعوی کیا گیا کہ ٹرمپ نے طاقت کا غلط استعمال کیا ہے ۔ شکایت میں الزام عائد کیا گیا کہ ٹرمپ نے اپنے سیاسی حریف سابق نائب صدر جو بائیڈن اور ان کے بیٹے کی تحقیقات کے لئے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کو فون کر کے دباؤ ڈالا ۔