مشی گن: امریکہ کے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں نے تو جمہوریت کیلئے گولی کھائی، اس کیلئے خطرہ کیسے ہو سکتا ہوں۔ مشی گن میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈونالڈ ٹرمپ کا ڈیموکریٹ پارٹی کا تمسخر اڑاتے ہوئے کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے میں جمہوریت کیلئے خطرہ ہوں، میں نے تو جمہوریت کیلئے گولی کھائی ہے، میں جمہوریت کیلئے خطرہ کیسے ہو سکتا ہوں؟ جوبائیڈن امریکہ کی تاریخ کا ناکام ترین صدر ہے۔ سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ حقیقی قیادت ہو تو جوبائیڈن کا پیدا کردہ ہر بحران حل کیا جا سکتا ہے، 4 سال پہلے ہم ایک عظیم قوم تھے، ہم امریکہ کو ایک بار پھر عظیم قوم اور پر امن ملک بنائیں گے، اب امریکہ کو پہلے سے زیادہ متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ انتخابات امریکی تاریخ کے اہم ترین انتخابات ہیں، معلوم نہیں ڈیموکریٹس کا صدارتی امیدوار کون ہوگا لیکن یہ طے ہے کہ جوبائیڈن ماضی کی دھاندلی سی یاد بن جائے گا۔