میں نے جوش میں آکر کہہ دیا تھا کہ ’’ چوکیدار چور ہے ۔ راہل گاندھی 

,

   

نئی دہلی : چوکیدار چور ہے کہنے پر سپریم کورٹ سے جاری نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہا کہ میں نے انتخابی جوش میں آکر کہہ دیا تھا کہ چوکیدار چور ہے لیکن آئندہ یہ بات وقت تک نہیں کہی جائے گی کہ جب سپریم کورٹ میں ایسی کوئی چیز تحریری طورپر نہیں لائی جاتی ۔ واضح رہے کہ جنگی طیارہ رافیل کی سودے بازی کے معاملہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کا ذکر کرتے ہوئے کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہا کہ چوکیدار چور ہے ۔

انہوں نے یہ بات سپریم کورٹ کے فیصلہ کا حوالہ دیتے ہوئے دیاتھا جس پر کورٹ نے راہل گاندھی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب مانگا ۔ راہل گاندھی کی طرف سے سپریم کورٹ میں داخل حلف نامہ میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے انتخابات کے جوش میں آکر کہہ دیاتھا کہ چوکیدار چور ہے ۔ انہوں نے اپنے حلف نامہ میں کہا کہ میں مستقبل میں کبھی دوبارہ کورٹ کو لے کر کسی قسم کی تنقید یا تبصرہ یانتیجہ کا استعمال میڈیا کے سامنے سیاسی بیان میں تب تک نہیں کروں گا کہ جب تک کہ کورٹ میں ایسی بات ریکارڈ میں نہیں کہی گئی ہو ۔