میں نے غلطی کی ہے تو پھانسی پر لٹکا دیں!

   

٭ بنگلورو میں ہفتہ کو سینئر کانگریس لیڈر ڈی کے شیوا کمار جو منی لانڈرنگ کیس میں دہلی کی جیل سے ضمانت پر رہائی کے بعد شہر واپس ہوئے، انھوں نے کہا کہ وہ پراعتماد، بلند حوصلہ ہیں اور انصاف کیلئے لڑیں گے۔ انھوں نے کہا: ’’اگر میں یا میری فیملی سے کسی نے بھی قانون کی خلاف ورزی کی ہے تو مجھے پھانسی پر لٹکا دیں۔ لیکن وہ انصاف کیلئے لڑیں گے۔‘‘