میں نے ملک کو اس طرح متحد کبھی نہیں دیکھا: جے سوریا

   

کولمبو۔ سری لنکا کے سابق کرکٹر سنت جے سوریا نے ہفتہ کو صدر گوٹابایا راجا پکسے کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہروں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک کو اس طرح متحد کبھی نہیں دیکھا۔ جے سوریا نے ٹویٹر پر کچھ تصاویر شیئر کیں۔ تصویر میں مظاہرین قومی پرچم تھامے نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ سری لنکا کے عوام کے ساتھ کھڑا ہوں، میں نے اپنی پوری زندگی میں کبھی بھی لوگوں کو ملک کے ناکام لیڈر کو نکالنے کے لیے اس طرح اکٹھے ہوتے نہیں دیکھا۔یاد رہہے کہ جے سوریا نے سری لنکا کی کرکٹ میں ہمیشہ ایک اہم رول ادا کیا ہے اور اپنی ٹیم کو کئی بار مشکل حالات میں جیت دلوائی ہے۔ ملک کے موجودہ حالات پر وہ خود بھی غمزدہ تھے اور اس کا اظہار کئی بار کرچکے ہیں۔