واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے ’کئی ملین ڈالر کا ٹیکس ادا‘ کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے اخبار نیویارک ٹائمز کی اْس حالیہ خبر کو مسترد کیا جس میں ان پر برسوں تک کوئی ٹیکس نہ دینے کا الزام سامنے آیا ہے۔ اخبار کے مطابق اس کے پاس دو عشروں پر محیط دستاویزات موجود ہیں، جن میں صدر ٹرمپ کی سینکڑوں کمپنیوں کے بارے میں معلومات ہیں۔ نیویارک ٹائمزکے مطابق صدر ٹرمپ نے 2017ء تک 15 برسوں میں کچھ بھی ٹیکس ادا نہیں کیا۔ .
