میں نے پٹوڈی پیالس فلموں کی کمائی سے دوبارہ حاصل کیا:سیف

   

٭ سیف علی خان نے کہا ہے کہ انہیں اپنی فیملی کے پٹوڈی پیالس کو دوبارہ قیمت پر ادا کرتے ہوئے حاصل کرنا پڑا جبکہ ان کے والدمنصور علی خاں پٹوڈی کے انتقال کے بعد اسے ایک ہوٹل گروپ کو کرایہ پر دے دیا گیا تھا۔ سیف نے کہا کہ جو گھر مجھے وراثت میں ملنا چاہئے تھا اسے تک فلموں سے کمائی کے ذریعہ مجھے دوبارہ حاصل کرنا پڑا۔ یہ فخر کا احساس ہے لیکن وراثت کا کوئی معاملہ نہیں ہوا۔ پٹوڈی فیملی کا یہ پیالس ان کا فخریہ اثاثہ رہا ہے لیکن منصور علی خاں پٹوڈی کے بعد حالات کچھ اس طرح ہوگئے تھے کہ فیملی نے اسے ہوٹل گروپ کو کرایہ دے دیا تھا۔