میں نے چنا سوامی اسٹیڈیم میں مقابلہ ، قیادت اور خواب دیکھنا سیکھا: انیل کمبلے

   

بنگلورو 14فروری (یو این آئی) ہندوستان میں چند ہی میدان ایسے ہیں جو ایم چناسوامی اسٹیڈیم جتنی یادیں، جیت اور دکھ سمیٹے ہوئے ہیں۔ ہندوستان کے سابق کپتان انیل کمبلے جمعہ کے روز اسٹیڈیم کی 50 ویں سالگرہ منانے کے لئے یہاں آئے اور اپنے کیریئر کے بارے میں بتایا، جو ایک کم عمر شائقین کے طور پر یہیں سے شروع ہوا اور ملک کے مشہور ترین کرکٹ میدانوں میں سے ایک کے ساتھ آگے بڑھتا گیا۔ کمبلے نے یاد کیا کہ نو سال کی عمر میں وہ بنگلورو کے اس مقام پر رنجی ٹرافی میچ دیکھنے کے لیے پولیس کو چکما دے کر چپکے سے اندر چلے گئے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ میں راجر بنی کو سنچری بناتے دیکھنے آیا تھا۔ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ایک دن میں یہاں کھیلوں گا یا انڈین کیپ پہنوں گا۔قسمت نے کروٹ لی اور کمبلے کے اپنے رنجی ڈیبیو میں بھی بنی ہی کپتان تھے ، یہ ایک ایسے شاندار کیریئر کی ابتدا تھی جس نے ہندوستانی اسپن کے ایک دور کو متعین کیا۔