میں نے کبھی نہیں کہا ’’واپس آؤں گا‘‘ : ٹھاکرے

,

   

خوبیوں پر اعدادوشمار کی فتح، تشکیل حکومت پر فڈنویس کا ردعمل
ممبئی ۔ یکم ؍ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مہاراشٹرا ادھو ٹھاکرے نے اتوار کے دن سابق چیف منسٹر دیویندر فڈنویس پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انتخابات سے قبل ہمیشہ کہا تھا ’’می پنہ آؤں گا‘‘ (میں واپس آؤں گا) انہوں نے سماجی ذرائع ابلاغ میں کسی کا نام لئے بغیر اس کا تبصرہ کیا۔ ادھوٹھاکرے فڈنویس کے خلاف بول رہے تھے جنہیں بی جے پی کی مقننہ پارٹی کا قائد منتخب کیا گیا ہے۔ اس طرح اسپیکر مہاراشٹرا اسمبلی پتولے نے انہیں قائد اپوزیشن کا درجہ دیا ہے۔ انہوں نے فڈنویس کو اپنا دوست قرار دیتے ہوئے کہاکہ وہ انہیں اپوزیشن قائد کی حیثیت سے نہیں دیکھتے۔ انہوں نے اپنی مبارکباد کی تقریر میں کہا کہ میں نے کبھی نہیں کہا تھا کہ میں واپس آوں گا لیکن اب میں اس ایوان میں موجود ہوں۔ ایک اور خبر کے بموجب بی جے پی برسراقتدار نہیں آسکی کیونکہ دیویندر فڈنویس کے بموجب جنہوں نے اسمبلی کے اجلاس میں اپنی تقریر کے دوران طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’’خوبیوں پر تشکیل حکومت کیلئے اعدادوشمار نے فتح حاصل کرلی ہے‘‘۔ وہ قائد اپوزیشن کی حیثیت سے مہاراشٹرا اسمبلی کے ارکان سے خطاب کررہے تھے۔ قبل ازیں اپنی مبارکباد دینے کی تقریر میں منتخبہ چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے نے ان کا نام لئے بغیر طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے کبھی برسراقتدار آنے کا دعویٰ کرتے ہوئے نہیں کہا تھاکہ میں واپس آؤں گا حالانکہ انتخابی نتائج میں بی جے پی واحد سب سے بڑی پارٹی کی حیثیت سے ابھر آئی ہے لیکن برسراقتدار نہیں آسکی۔