میں نے یوگی کو ’غدار‘ نہیں کہا وی کے سنگھ کی وضاحت

   

نئی دہلی ، 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سابق فوجی سربراہ اور وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی کے سنگھ نے آج خود کو چیف منسٹر اترپردیش یوگی ادتیہ ناتھ کے خلاف ’غدار‘ کے تبصرے سے لاتعلق کرلیا۔ بی بی سی ہندی کو انٹرویو میں وی کے سنگھ نے کہا تھا کہ جو کوئی انڈین آرمی کو ’’مودی جی کی سینا‘‘ کہے، نہ صرف غلط ہے بلکہ وہ شخص ’’غدار‘‘ بھی ہے۔ تاہم، یہ انٹرویو آج جاری ہونے کے چند گھنٹوں میں وی کے سنگھ نے ٹوئٹ میں کہا کہ رپورٹر یا تو نیند میں تھا یا اُس نے ویڈیو میں دانستہ ایسی تبدیلی کی کہ وہ اس کی مرضی کے مطابق ہوجائے۔ تاہم، بی بی سی ہندی نے اُن کے ٹوئٹ کے جواب میں ادارت کے بغیر مکمل انٹرویو پیش کردیا۔