میں نے 7 لاکھ افراد کی مدد کی فون نمبر اور پتے موجود : سونوسود

   

ممبئی: فلم ایکٹر سونوسود نے لاک ڈاؤن کے دوران مائیگرنٹ ورکرس کی مدد کے معاملہ میں انہیں ’’فراڈ‘‘ قرار دیکر ہنسی اڑانے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہیکہ وہ تمام اعدادوشمار رکھتے ہیں جن کی انہوں نے مدد کی۔ سونو نے برکھادت کو انٹرویو میں بتایا کہ 7,03,246 افراد کو انہوں نے اپنے وطن واپس ہونے میں مدد کی۔ ان تمام کے فون نمبرات اور آدھار کارڈ نمبرات نیز پتے ان کے پاس موجود ہیں۔ جو اسٹوڈنٹس بیرون ملک سے واپس آئے اور جن کی انہوں نے مدد کی، ان کی تفصیلات بھی دستیاب ہیں۔ کوروناوائرس کے ماحول میں سونو نے خاص طور پر بے یار و مددگار ورکرس کی مدد کرتے ہوئے انہیں ان کے گھروں کو واپس پہنچایا۔