ممبئی:نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار نے بھتیجے اجیت پوار کے اس تجویز پر تنقید کی کہ وہ سیاست سے ریٹائر ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہ تھکے ہوئے ہیں اور نہ ہی ریٹائرڈ ہیں۔ شرد پوار نے کہا کہ وہ کام کرتے رہیں گے کیونکہ پارٹی کارکنان چاہتے ہیں کہ وہ کام کریں۔ اجیت پوار کے اس تبصرہ پر کہ 83 برس کی عمر میں ان کے چاچا کو اب ریٹائر ہوجانا چاہئے شرد پوار نے کہا کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ مرارجی دیسائی کس عمر میں وزیر اعظم بنے؟ میں وزیراعظم یا وزیر نہیں بننا چاہتا صرف عوام کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔