میں ونڈے فارمٹ سے ریٹائر نہیں ہوا، افواہ نہ پھیلائیے

   

چمپئنز ٹرافی کی جیت بھارت کے نام وقف، کپتان روہت کا ردعمل
دبئی: ہندوستانی کپتان روہت شرما نے آئی سی سی چمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد اپنے انٹرنیشنل کیریئر کے بارے میں قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلد ہی کسی وقت ونڈے فارمٹ کو نہیں چھوڑ رہے ہیں۔ حالیہ آسٹریلیا ٹور کے بعد سے ٹیم میں روہت کے مستقبل کے ساتھ ساتھ ان کے کپتان کے عہدہ کے بارے میں قیاس آرائیاں عروج پر رہیں لیکن اتوار کو نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل میں 76 رنز کی فتح سے انہیں اپنے انٹرنیشنل کرکٹ کریئر کا ایک نیا موقع ملا ہے۔ ’’میں اس (ODI) فارمٹ سے (جلد) ریٹائر ہونے والا نہیں ہوں۔ برائے مہربانی افواہیں نہ پھیلائیں،‘‘ 37 سالہ روہت نے فائنل کے بعد پریس کانفرنس میں یہ بات کہی۔ ممبئی کے اسٹار کرکٹر سے ان کے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں سوالات کیے گئے۔ روہت نے جواب دیا کہ کوئی خاص منصوبہ نہیں ہے۔ جو ہو رہا ہے، وہ فی الحال چلتا جائے گا۔ کپتان روہت نے چمپئنز ٹرافی کی جیت کو ملک کے نام وقف کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ کسی بھی ٹورنامنٹ کا فائنل جیتتے ہیں، اور خاص طور پر ہندوستان میں، ہم جانتے ہیں کہ ہم جہاں بھی کھیلتے ہیں، ہمیں اچھی حمایت ملتی ہے۔ لہذا، یہ ٹرافی جیتنا پوری ٹیم کیلئے بہت خوشی کا موقع ہے کہ ہم نے یہ اپنے ملک کے لیے کیا ہے۔