میں ٹرمپ کے نظریات سے متفق نہیں : جسنڈا آرڈن

   

Ferty9 Clinic

ویلنگٹن ۔ 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نیوزی لینڈ جسنڈا آرڈن نے بھی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو ان کے خواتین بیرونی سینیٹرس کے خلاف توہین آمیز ریمارکس پر کی جانے والی تنقیدوں کا ساتھ دیا ہے۔ یاد رہیکہ ٹرمپ نے ترقی پسند ڈیموکریٹ کانگریس وومین پر نسل پرستانہ تنقیدیں کی تھیں۔ آرڈن کو امریکی میڈیا ’’ٹرمپ مخالف‘‘ تصور کرتا ہے جنہوں نے ایک بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں (آرڈن) نیوزی لینڈ کے بین ثقافتی موقف پر ناز ہے جہاں ہر قوم، مذہب، نسل اور رنگ کا آدمی پرسکون زندگی گزار رہا ہے۔ ریڈیو نیوزی لینڈ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوں تو وہ کسی دوسرے قائد کی سیاسی پالیسیوں میں دخل اندازی نہیں کرتیں لیکن یہ بات اکثر لوگ جانتے ہیں اور ان کیلئے واضح ہیکہ وہ (آرڈن) ٹرمپ کے نظریات سے بالکل متفق نہیں ہیں۔