نئی دہلی۔ قومی دارالحکومت دہلی میں جاری کھیلو انڈیا پیرا گیمز میں شاٹ پٹ اور جیولین تھرو مقابلوں میں دو گولڈ میڈل جیتنے والی بھاگیہ شری جادھو نے کہنا ہے کہ پیرالمپکس میڈل کے بغیر میں نامکمل ہوں۔ ٹوکیو2020 اور پیرس2024 گیمز میں میڈل سے محروم ہونے کے بعد، بھاگیہ شری کو امید ہے کہ جب وہ لاس اینجلس (ایل اے )2028 میں مقابلہ کریں گی تو قسمت ان کا ساتھ دے گی۔مہاراشٹر کی37 سالہ بھاگیہ شری نے کہا ہے مشہور جواہر لال نہرو اسٹیڈیم سے لگاؤ ہوگیا ہے ، جودوسرے کھیلو انڈیا پیراگیمز2025 میں ٹریک اینڈ فیلڈ ایونٹس کی جگہ ہے ۔ وہیل چیئر پر چلنے والی بھاگیہ شری نے کھیلو انڈیا پیرا گیمز میں شاٹ پٹ اور جیولین تھرو مقابلوں میں دو گولڈ میڈل جیتے ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ زبردست فارم میں ہیں۔ ایف 33-34 زمرہ (نچلے اعضاء کی معذوری) میں مقابلہ کرتے ہوئے بھاگیہ شری نے پچھلے ڈیڑھ سال میں تین مقابلوں میں چھ گولڈ میڈل جیتے ہیں۔ بھاگیہ شری نے شاٹ پٹ مقابلے میں 7.30 میٹر کی تھرو کے ساتھ پہلا مقام حاصل کیا۔ اس سے قبل انہوں نے جیولن تھرو مقابلے میں 13.57 میٹر کی تھرو کے ساتھ پہلا مقام حاصل کیا تھا۔بھاگیہ شری نے اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) میڈیا کے ساتھ بات چیت میں کہا یہ ایک مشہور مقام ہے ، میں یہاں اپنا بہترین کھیل پیش کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہوں۔ یہ اسٹیڈیم ہندوستانی ایتھلیٹکس کی تاریخ کا گواہ ہے ۔