نئی دہلی : سابق ہندوستانی کرکٹر اتل وسان نے کہا ہے کہ ٹورنمنٹ کا جوش برقرار رکھنے کے لیے وہ چاہتے ہیں ہندوستان۔ پاکستان میچ میں پاکستان جیت جائے۔ اتل وسان نے اے این آئی کو بتایا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان اتوار کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہندوستان کے خلاف سنسنی خیز میچ جیتے۔وسان نے کہا کہ اگر پاکستان میچ جیت جاتا ہے تو ٹورنمنٹ زندہ رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ میں چاہتا ہوں کہ پاکستان جیت جائے کیونکہ یہ ایک دلچسپ ٹورنمنٹ ہوگا۔ پاکستان کو جیتنے نہیں دیں گے تو کیا کریں گے؟ پاکستان جیت گیا تو ٹائی ہو جاتا ہے۔ برابری کی جنگ ہونی چاہیے۔آپ کو بتاتے چلیں کہ میزبان پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور وہ اس وقت چیمپئنز ٹرافی گروپ اے کے پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے نمبر پر ہے۔ ٹورنامنٹ میں ابھی 3 میچز باقی ہیں، اگر دفاعی چیمپئن ٹیم کل بھارت کے خلاف میچ نہ جیت سکی تو اس کے لیے کوالیفائی کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر اپنی مہم کا آغاز فتح کے ساتھ کیا ہے۔