میں چین کا وائرس نہیں بھول سکتا : ٹرمپ

,

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے عہد کیا ہے کہ چین پر ان کے ملک کا انحصار ہمیشہ کے لیے ختم کردیں گے بشرطیکہ وہ اقتدار پر واپس ہوں ۔ انہوں نے کورونا وائرس کے بعد کے حالات میں بیجنگ کے ساتھ امریکی رشتہ پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں انفرادی طور پر زیادہ افسوس ہے اور وہ اس ملک سے آئے وائرس کو کبھی فراموش نہیں کرسکیں گے ۔ گذشتہ روز نیو پورٹ ورجنیا میں الیکشن ریالی سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکی معیشت عمدگی سے اگے بڑھ رہی تھی کہ چین سے آئے وائرس نے ہمیں زک پہنچائی ۔ انہیں ایسا وائرس پھیلانے نہیں دینا چاہئے ۔ ہم یہ بات فراموش نہیں کرسکتے ۔ ہم نے انتھک جدوجہد کے ذریعہ لاکھوں زندگیاں بچائی ۔ اس کے لیے ہم نے لاک ڈاؤن بھی کیا اور لاک ڈاؤن ختم کرنے کے بعد بحالی کے نئے ریکارڈ قائم کررہے ہیں ۔۔