میں کاروبار میں اجارہ داری کیخلاف ہوں:راہول گاندھی

   

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ بی جے پی انہیں کاروبار مخالف قرار دینے کی کوشش کر رہی ہے لیکن سچائی یہ ہے کہ وہ کاروبار مخالف نہیں ہیں، بلکہ کاروبار میں اجارہ داری کے خلاف ہیں۔راہول گاندھی نے آج ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ بی جے پی نے مجھے کاروبار مخالف کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی ہے لیکن میں واضح طور پر بتانا چاہتا ہوں کہ میں کاروبار میں اس پالیسی کا مخالف ہوں جس میں صرف ایک ، دو، تین، چار یا پانچ افراد کاروبار میں مکمل طور پر حاوی ہیں۔ راہولگاندھی نے یہ بھی واضح کیا کہ میں نوکریوں کا حامی ہوں، کاروبار کا حامی ہوں، اختراع کا حامی ہوں، مسابقت کا حامی ہوں لیکن میں اجارہ داری کا مخالف ہوں۔ ہماری معیشت تبھی پھولے پھلے گی جب تمام کاروباروں کیلئے آزادانہ اور منصفانہ جگہ ہوگی ۔

راہول گاندھی آج جھارکھنڈ میں
دو انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے
رانچی: کانگریس کے سابق قومی صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی جمعہ8 نومبر کو جھارکھنڈ آئیں گے اور دو اسمبلی حلقوں میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ دہلی سے ہوائی جہاز کے ذریعے رانچی آنے کے بعد msTr گاندھی سب سے پہلے 8 نومبر کو دوپہر 12.10 بجے سمڈیگا کے گاندھی میدان میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ اس کے بعد راہل گاندھی بی ایس کالج گراؤنڈ، لوہردگا میں دوپہر 1.45 بجے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ ریاستی کانگریس کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین ستیش پال منجنی نے آج یہاں یہ معلومات دی۔ انہوں نے بتایا کہ مسٹر گاندھی 8 نومبر کو لوہردگا سے برسا منڈا ہوائی اڈے رانچی آئیں گے اور خصوصی طیارے کے ذریعے رانچی سے دہلی کے لیے روانہ ہوں گے ۔