میں کانگریس کا وفادار سپاہی، مودی کی تائید کا الزام بے بنیاد

   

Ferty9 Clinic

کانگریس قائد فیروز خاں کی وضاحت، سونیا اور راہول کی قیادت پر اعتماد
حیدرآباد۔28 ۔اکتوبر (سیاست نیوز) سینئر کانگریسی قائد اور انچارج لوک سبھا حلقہ حیدرآباد محمد فیروز خاں نے وزیراعظم نریندر مودی کی ستائش سے متعلق ان کے وائرل ویڈیو کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ وہ کانگریس کے سچے اور وفادار سپاہی ہیں اور سونیا گاندھی و راہول گاندھی کی قیادت پر اٹوٹ ایقان رکھتے ہیں۔ گاندھی بھون میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے فیروز خاں نے کہا کہ بعض گوشوں کی جانب سے سوشیل میڈیا میں ان کا ایک ویڈیو وائرل کیا جارہا ہے جس میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ انہوں نے راہول گاندھی کے مقابلہ نریندر مودی کو مضبوط قائد قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سابق میں دو علحدہ ویڈیوز سے چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے نیا ویڈیو وائرل کیا گیا تاکہ ان کا امیج متاثر کیا جائے ۔ فیروز خاں نے کہا کہ وہ بارہا کہہ چکے ہیں کہ نریندر مودی جملہ بازی کے ماہر ہیں اور عوامی مسائل کی یکسوئی میں ناکام ہوچکے ہیں۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پارٹی نے وضاحت طلب کی اور فیروز خاں نے حیدرآباد کے انچارج ورکنگ پریسیڈنٹ مہیش کمار گوڑ سے وضاحت کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی تعریف کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ فیروز خاں نے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ اس گمراہ کن ویڈیو پر بھروسہ نہ کریں۔ فیروز خاں نے کہا کہ وہ ریاست میں ریونت ریڈی کی قیادت میں کانگریس پارٹی کے اقتدار کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ کانگریس کے لئے وہ کوئی بھی قربانی دینے تیار ہیں۔ سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کی قیادت کی ملک کو ضرورت ہے اور ملک میں آئندہ حکومت کانگریس کی ہوگی۔ نریندر مودی نے گزشتہ 7 برسوں میں عوام کو مایوس کردیا ہے ۔ ر